مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے خیرسگالی طورپر ایک خاتون سمیت 6 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے سزائیں مکمل کرنے والے 6 پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، ہندوستان سے رہا ہونے والے پاکستانیوں میں اللہ دتہ، نسرین اختر، ہارون علی، محمدندیم، اختراسلام اور محمدیاسین شامل ہیں۔
ہندوستان نے خیرسگالی طورپر ایک خاتون سمیت 6 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔
News ID 1881527
آپ کا تبصرہ